Friday, April 2, 2021

خشک جلد کے سبب ہونے والی کھجلی کو دور کرنا اب بہت آسان ہو گیا

Posted By: LOVE FOR KNOWLEDGE - April 02, 2021

 


خشک جلد کے حامل افراد موسم کی تبدیلی کے سبب بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔ موسم گرم ہو یا سرد جب بھی تبدیل ہونے لگتا ہے ایسے افراد خشک جلد  کی وجہ سے خارش  اور کھردرے پن کا شکار ہوجاتے ہیں ۔  بعض افراد میں یہ صورتحال اتنی شدید ہوتی ہے کہ کھجلی کرنے والے حصوں سے خون بھی نکلنا شروع ہو جاتا ہے ۔

جیسےجیسےسردیوں کا آغازہوتاہےہوامیں نمی کم ہوجاتی ہےہواخشک ہوجاتی ہےجس وجہ سے سردیوں میں خشکی کاتناسب بڑھ جاتا ہے۔خشکی  کی وجہ سےہماری جلد کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔سب سے پہلا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری جلد بےرونق،خشک اور کھردری ہوجاتی ہے ۔  ہمارے چہرے کی خوبصورتی بھی کم پڑنے لگتی ہے۔ جلداورہمارے بال خراب ہوننا شروع ہوجاتے ہیں۔عام طور پریہ مسئلہ زیادہ ترسردیوں میں ہوتا ہے۔

ہم اپنی جلدااوربالوں سے خشکی ختم کرنے کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں ۔کیونکہ خشکی ایک دائمی حالت ہوتی ہے۔شدید صورت میں خشکی بیماری کی صورت اختیارکرلیتی ہے ۔لہذا  ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔لیکن ہم بہت ایسےطریقوں ہیں جن کا استعمال کرکے خشکی پرقابو پاسکتے ہیں تاکہ ہم خشکی کی شدید صورت سے چھٹکاراحاصل کر سکیں۔کچھ  لوگوں کی جلد قدرتی طور پر ہی خشک ہوتی ہے۔ لوگوں پر موسم کا اثرہوتاہے۔ ہم خشکی کےاثرات پرقابوپاسکتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں حفاظت اور توجہ کی ضرورت ہوگی۔ہم کیسے خشکی کے مسائل پرقابوپاسکتے ہیں ہم ان کے بارے میں جانیں گے۔

خشک جلد کو نم رکھنے کے ٹوٹکے

خشک جلد

شہد کا استعمال

شہدکھانے کے علاوہ جلد کی نمی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ  ایک بہترین موئسچرائزرکے طورپرجاناجاتا ہے۔اللہ تعالی میں شہد میں بہت خوبیاں رکھی ہیں۔ہنی یا شہد  کو بہت سی بیوٹی کریم میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔ جلد کی خشکی کودورکرنے کے لئےآپ شہداوردودھ دو،دو کھانے کئ چمچ ملاکراچھی طرح پیسٹ بنالیں ۔ اپنی جلد پر دس سے پندرہ منٹ تک لگارہنے دیں۔  کچھ دن  تک یہ عمل چار کریں اس سے جلد  کی خشکی ختم ہوگی اورآپ کو نرم وملائم جلد حاصل ہوگی۔

گلیسرین کا استعمال

گلیسرین ہماری جلد کی خشکی کوختم کرنے میں بہت اہم کرداراداکرتی ہےاسی لیے گلیسرین کو بہت سی کریمزاورلوشنز میں استعمال کیاجاتا ہے۔اس  کو عرقِ گلاب میں ملا کررات کو سونے سے پہلےآپ اپنی جلد پر لگا لیں اور اگلی صبح پانی سے دھولیں یہ خشکی دور کرنے کا بہت اچھا نسخہ ہے۔

ایلوویراکااستعمال

خشک جلد

ایلوویراجیل بھی تمام کریمزاورلوشنز میں استعمال کی جاتی ہے۔جو جلد کی نمی کے لئے بہت اہم ہے۔ایلوویرا جیل کو لےاپنی جلد  پر لگائیں تین سےچاردن یہ عمل کریں آپ کے چہرےسے خشکی کا خاتمہ ہوگا۔

پانی کا استعمال

سردیوں میں ایسا ہوتا ہے کہ پانی کا استعمال کم ہوجاتا ہے اور خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔جن کی  وجہ سے جلد کو خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے پانی کا استعمال کریں ۔تاکہ خشکی کے مسئلے سے نجات پائی جاسکے۔

اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں 

مچھلی کا استعمال

مچھلی میں بہت سے ایسے اجزاپائے جاتے ہیں۔ جو ہماری جسمانی صحت اور جلد کے لئے بہت مفید ہیں۔مچھلی میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجودآئرن بھی بہت مفید ہیں۔  وٹامنز ہمارے جسم کو توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال

پھل اور سبزیاں ہماری دماغی اور جسمانی صحت کی بحالی میں بہت اہم کردار ادا کرتیں ہیں۔ ان میں وہ ضروری اجزااور منرلز پائے جاتے ہیں ۔جو ہمارے جسم کے لئے مفید ہوتے ہیں۔وٹامن ای سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔کینواور گاجر کے جوس کا استعمال کرناچاہیے۔ہم اپنی جسمانی صحت کو قدرتی طریقوں سےبحال کرسکتے ہیں۔اور ان کا استعمال ہمیں لازمی کرنا چاہیے۔

سردیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو خشکی کے مسائل سے دوچارہونا پڑتا ہے۔بعض اوقات یہ مسائل فنگل انفیکشن میں تبدیل ہوجاتے ہیں جس کے لئےڈاکٹرسے معائنہ بہت ضروری ہے۔تاکہ ایک مستند ڈاکٹر سے علاج کروا سکیں اس کے لئے ہم گھر بیٹھےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےجلد کےڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ وڈیو کال پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

About LOVE FOR KNOWLEDGE

Hi, My Name is SHAHID IMRAN. I AM A HOMEOPATHIC PHYSICIAN AND A GOLD MEDALIST IN BHMS. I AM A CONSULTANT PHYSICIAN.

0 comments:

Post a Comment

THANKS, ANSWER YOU SOON

Copyright © All Rights Reserved

Designed by THE GREAT HOMEO CLINIC